پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قم، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی حرم حضرت معصومہؑ میں حاضری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر مقدس شہر قم میں امام رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ حضرت بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر بھی حاضری دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قم میں حضرت فاطمہ معصومہؑ (بی بی معصومہؑ) کے حرم مطہرپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان و دیگر بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مشہد، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی ممبران اسمبلی کے ہمراہ حرم امام رضاؑمیں حاضری

اس موقع پرقاسم خان سوری اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے عالم اسلام و پاکستان کی سلامتی و استحکام سمیت امت مسلمہ میں اتحاد ویگانگت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وفد کے ہمراہ مشھد میں حرم امام رضاؑمیں بھی حاضری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button