پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں وارد ہورہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھرپور انداز میں وارد ہورہی ہے، عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار سے مضبوط امیدوار برائے تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کو نامزد کیا گیا ہے، موصوف انہتائی متحرک اور اتحاد بین المسلمین کے داعیوں میں شمار ہوتے ہیں، جن پر اہلسنت اور اہل تشیع دونوں کا اعتماد ہے جس کی وجہ سے مولانا مزمل حسین جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کا کراچی میں اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار اور اورکزئی میں ٹکٹ جاری کرکے باقاعدہ انتحابات میں حصہ لے گی۔ ان شاء اللہ اب مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے انتخابی میدان میں حاضر رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button