پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل کا کراچی میں اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے کراچی میں موجود صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیداران کا اہم اجلاس علامہ سید اسد اقبال زیدی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اس موقع پر برسی شہداء سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر اہم گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے بعد بھرپور انداز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کا اظہارِ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سانحہ کوئٹہ، علامہ ناظر تقوی کا اظہار افسوس

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، سیکریٹری اطلاعات علی نقوی، سیکریٹری مالیات کوثر رضا، صوبائی مشیر شفاعت پہلوانی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری آفتاب مرزا، ضلع غربی کے صدر رضوان زیدی، جنرل سیکریٹری حسن نقوی، نائب صدر صابر کربلائی، ضلع جنوبی کے صدر محمد علی، ضلع شرقی کے صدر مولانا غلام نبی، ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری محترم کامران زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر شہید دانش زیدی کے یوم شہادت کی مناسبت سے فاتحہ خوانی و بلندی درجات کی دعاء کی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button