امریکا، شام سے ہزاروں دہشت گردوں کو یوکرین بھیجنے کی کوشش میں ہے
شیعہ نیوز:روسی ٹی وی نے اس ملک کی خفیہ ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور نیٹو کے رکن ديگر ممالک نے یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اپنے تعلقات کو محفوظ رکھا ہے۔
اسی طرح روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی رپور میں آیا ہے کہ مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں اس بات کی اطلاع، یوکرین کی خفیہ ایجنسی کو دے رہی ہیں کہ روسی فوجی کاروںا کس راستے کے جا رہے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع سے متعلق ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، شام سے ہزاروں دہشت گردوں کو یوکرین بھیجنے کی کوشش میں ہے اور اس کام کے لئےاس نے پروگرام بنا رکھا ہے۔
روسی ٹی وی کے مطابق شام میں دہشت گرد ان علاقوں میں ہیں جو اس ملک کی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں اور ان دہشت گردوں کو طیاروں کی مدد سے یوکرین پہنچایا جائے گا۔
جمعرات و بھی روسی ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی تھی کہ وسیع پیمانے پر غیر ملکی جنگجوؤں کو روسی فوجیوں سے لڑنے کے لئے یوکرین بھیجا جا رہا ہے۔