پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 27ویں برسی کی مناسبت سے پیروانِ ولایت کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ وحدت المسلمین گلستان جوہر کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس میں مولانا صادق رضا تقوی، مولانا نقی ہاشمی اور برادر نوازش رضا نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے انقلابِ اسلامی کو صحیح معنوں کو عوام میں متعارف و مقبول کروایا، آج مملکت خداداد پاکستان کے باشعور شہری امام راحل امام خمینیؒ کی فکر اور دشمن شناسی کو اپنا کر وقتِ حاضر کے یزید اور ظالم حکمرانوں سے بیزار ہیں۔

علامہ صادق تقوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کے واقعات کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر افسوس حکومت اس میں مکمل ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں الوداع سلمان حیدر، شہید سلمان حیدر کو سپرد خاک کردیا گیا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نقی ہاشمی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے استعمار کا خوف لوگوں کے دل سے ختم کر دیا، آج پاکستان میں بسنے والے نوجوان امریکا و اسرائیل کے کرتوتوں سے نہ صرف آگاہ ہیں، بلکہ اس کے خلاف بے خوف و بے خطر صدائے احتجاج بھی بلند کر رہے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی سید نوازش رضا رضوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی ہمت، جرأت و بہادری سے متاثر ہو کر ہی شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ نے شیطان بزرگ امریکا کے صدر جارج بش کی پاکستان آمد پر امریکا و اسرائیل و استعمار مردہ باد کے نعرے لگائے۔

سید نوازش رضا نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقویؒ کی زندگی آج کے فعال افراد کیلئے ایک مثال ہیں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شہید ڈاکٹر نقویؒ کا ہی لگایا ہوا ایک پودا تھا، جو آج ایک طویل عرصے کا کامیاب سفر طے کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے، اس کامیاب سفر میں شہید ڈاکٹر نقویؒ اور انکے رفقاء کا خون شامل ہے۔

کانفرنس میں آئی ایس او کے کارکنان و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خون کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز نے خون کا عطیاتی کیمپ بھی لگایا، جس میں شرکاء نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button