پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
الوداع سلمان حیدر، شہید سلمان حیدر کو سپرد خاک کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الوداع سلمان حیدر، پاسبان عزا کے رہنما ء شہید سلمان حیدر کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہید سلمان حیدر کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید سلمان حیدر کے جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں وادی حسین قبرستان لے جایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید سلمان حیدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
وادی حسین قبرستان میں شہید سلمان حیدر کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات انچولی سوسائٹی کراچی میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوںنے فائرنگ کرکےپاسبان عزاءکے رہنما اور مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر کو شہید کردیا تھا۔