پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں بے گناہوں کا تسلسل کیساتھ قتل لمحہ فکریہ ہے، شبر رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید شبر رضا نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے مساجد و امام بارگاہوں اور عوام کیلئے سیکیورٹی انتظامات بہتر کریں۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور ماتمی انجمنوں کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں حکومت اور ریاستی ادارے سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر بنائیں

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بے گناہوں کا قتل تسلسل کیساتھ ہو رہا ہے جو کہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے لیکن ہمارے حکومت اور ذمہ داران اپنی اس کاوش سے غافل نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دہشت گرد ٹولہ عوام کو بے دردی سے قتل کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button