پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنت البقیع میں اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی توہین پر قومی اسمبلی میں گونج

شیعہ نیوز: جنت البقیع مدینہ منورہ میں اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی توہین کی قومی اسمبلی میں گونج ، پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن نذہت پٹھان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ببانگ دہل مقدس مزارات کی مسماری کی مذمت اور تعمیرنو کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی نذہت پٹھان نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتی ہوں۔ یہ شوال کا مہینہ ہے اور 1925 میں 8 شوال کو ایک گروہ نے جنت البقیع میں خاتون جنت ،دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندان امام حسن مجتبیٰؑ ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ اور امام جعفرصادقؑ کے مقدس مزارات کو بلڈوزر چلا کر مسمار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کلمہ گو مسلمانوں اور آل محمد ؑ سے محبت کرنے والوں کے لئے انتہائی تکلیف دے اقدام تھا، آج بھی رسول اکرم ؐ کے روضے کے سامنے موجود ان کی صاحبزادی کی قبراجڑی ہوئی اور مسمار حالت میں موجود ہے جہاں زیارت کرنے اور فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں اور سپاہی کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کے سعودی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، میں پاکستانی کلمہ گو مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف صاحب سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ سعودی حکومت تک ہمارے جذبات پہنچائیں اور اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی تعمیر کا مطالبہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button