ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکر کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں سبسڈی کو بامقصد بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں سبسڈی کو بامقصد بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس اجلاس میں ایرانی اسپیکر کے علاوہ صدر سید ابراہیم رئیسی اور عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ محسنی اژہ ای نے سبسڈی کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور صدر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں سبسڈی کو بامقصد بنانے اور اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے سلسلے میں عوامی شکایات پر خاص توجہ مبذول کرنےکی ضرورت پر زوردیا گيا۔ اجلاس میں بنیادی اشیاء اور اجناس کو باآسانی عوام تک پہنچنے پر تاکید کی گئي ۔