مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین میں سعودی فٹ بال ٹیم کی القدس آمد کے خلاف احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی کوششوں کے تحت القدس آمد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

گذشتہ روزاسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ یہ فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی بیت المقدس آمد کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سعودی فٹ بال ٹیم کے ممبران کی مسجد اقصیٰ میں داخلے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ تینوں فلسطینی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

ادھر غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور شہریوں کےدرمیان تلخ کلامی کے واقعات رونما ہوئے۔ شہریوں کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کے اہلکاروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پرعباس ملیشیا نے فلسطینیوں کو سعودی ٹیم کی آمد کی مخالفت کرنے پربرا بھلا کہا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے فلسطینی اتھارٹی کی دعوت پر رام اللہ اوراس کے بعد القدس کا دورہ کیا۔ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی آمد کے خلاف فلسطینی عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیےگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button