پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ احمد اقبال کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا قافلہ روانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کےکارکنوں کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پاکستان میں امریکی مداخلت اور امریکی غلاموں کے خلاف پاکستانی عوام کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکی غلامی میں مصروف امپورٹڈ حکومت ہےاور دوسری جانب ملک بھر میں بیدار عوام ہے جو امریکہ کی غلامی کا نامنظور کرتی ہے اور پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے نکالنے کیلئے پر عزم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکا و اسرائیل کی غلامی امت کے زوال، ذلت اور تحقیر کا باعث ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کی مظاہرین پر ظلم و بربریت اور جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے جس کا مشاہدہ پوری دینا کررہی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تحریک پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے نکالنے اور پاکستان کی حقیقی آزادی پر اختتام پذیر ہوگی اور انشاءاللہ پاکستان اور ملت پاکستان سرخرو اور سربلند ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button