پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کی نگران وزیراعظم کے فلسطین پر مؤقف کی مخالفت

شیعہ نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی تائید کرنے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ سے فکر قائداعظم محمد علی جناح اور فکرِ علامہ اقبال کی محافظ رہی ہے اور رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ بیان پر نگران وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

حسن عارف کا کہنا تھا کہ تمام اندرونی و بیرونی قوتوں کو جان لینا چاہیے کہ غیور پاکستانی عوام کبھی بھی اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کریں گے۔ مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی اور فلسطینی خودمختاری ہی قضیہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button