پاراچنار، نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع کرم سے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، اس حوالے سے پاراچنار میں پروقار تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرم بھر سے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین، ویلیج چیئرمینز اور کونسلرز نے شرکت کی،۔
تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے منتخب نمائندوں سمیت تمام منتخب نمائندوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ تقریب حلف برداری میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید ذیشان حیدر کے قاتلوں کو سزا نہ ملی تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی
اس موقع پر حلف اٹھانے والے بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقہ کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی بھی کوتاہی نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم کے بلدیاتی انتخابات میں پاراچنار سےنمائندہ شیعہ قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں نےبھرپور کامیابی حاصل کی تھی۔