مشرق وسطی

بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک

شیعہ نیوز: فلسطینی قیدی محمود الدبیعی نے گزشتہ 8 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ اس فلسطینی قیدی نے بغیر کسی الزام کے غیر قانونی طور پر گرفتاریوں اور جیل میں ہونے والی تشدد پر بطور احتجاج بھوک ہڑتال کی ہے۔

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی محمود الدبیعی کو 5 مئی کو جنین میں صیہونی فوجیوں کا 5 گھنٹے تک مقابلہ کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 4 ہزار 500 فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں 62 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تقریبا 3 سو افراد ایسے ہیں کہ جن کی قانونی عمر بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو شدید اور ناقابل بیان ایذا رسانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button