مولانا فضل الرحمٰن کے ایک اور ساتھی کی مسجد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
: مولانا فضل الرحمٰن کاایک اور ساتھی کی مسجد میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے اڈیرولال کی جامع مسجد کے پیش نمازحافظ خدا بخش نے اللہ کے پاک و پاکیزہ گھر کو بھی اپنی ناپاکی اور غلاظت سے محفوظ نہ رکھا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے ایک اور نام نہاد پیش نماز مسجد حافظ خدا بخش کی بھی ایک نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے مقامی رہنما و اڈیرولال کی جامع مسجد کے پیش نماز نے قرآن پاک کی تعلیم کے حصول کیلئے مسجد آنے والے ایک طالب علم کو مسجد کی صفو ں پر پی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
حافظ خدا بخش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس بدکار اور بدبخت مولوی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیاہے۔
واضح رہے کہ یہ مسجد جیسے مقدس اور بابرکت مقام پر بدفعلی اور جنسی زیادتی کا کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی جے یو آئی کے مختلف رہنما و مولوی اس بدکاری میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ۔