پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خطباء و علماء اپنے مطالعے کو مزید بہتر بنائیں,علماء و ذاکرین کانفرنس سے علامہ ساجد نقوی کا خطاب

شیعہ نیوز:جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ علماء و خطباءکے نمائندہ اجلاس سےسربراہ شیعہ علما کونسل  علامہ  سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ شیعہ علما کونسل  علامہ  سید ساجد علی نقوی نے شرکاء و منتظمین کا شکریہ ادا کیا آپ نے فرمایا کہ اجلاس میں جو تجاویز دی گئیں وہ بہت بہتر تجاویز ہیں علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب میں فرمایا کہ خطباء و علماء اپنے مطالعے کو مزید بہتر بنائیں اہلبیتؑ کے فضائل و مناقب اور مصائب اہلبیتؑ کو بہتر انداز میں پیش کیا جانا چاہئے مستند روایات کے زریعے ذہنی معیار و ذہنی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تاکید کرتا ہوں علماء کو کہ اپنے مطالعے کو بہتر بنائیں تاکہ معیار و ذہنی سطح بلند ہوسکے عقائد احکام و اخلاقیات کے پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button