پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اتحاد ووحدت سے گلگت بلتستان کے امن کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ آغا راحت حسینی

شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے تمام سنی ہمیں اپنے سگے بھائیوں کی طرح دل و جان سے عزیز ہیں اور میں ان سے دلی محبت کرتا ہوں۔ خبردار !!! مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار قائد گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک عام سنی مزدور، کاروباری، نوکر شخص یا مسافر کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ محرم کے دوران گلگت بلتستان کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے لہذاشیعیان حیدرکرارؑ ہر قیمت پر صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے اتحاد ووحدت سے گلگت بلتستان کے امن کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button