پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ناظر عباس تقوی 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی 5 فٹ سیلابی پانی سے گزر کر مجلس عزا پڑھنے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ میرند خان رند میں مقامی عزاداروں کی جانب سے ایس یو سی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کو مجلس عزا سے خطاب کی دعوت دی گئی تھی، تاہم شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث جمع ہونے والے سیلابی پانی کی وجہ سے امام بارگاہ تک پہنچنے کے راستے میں شدید مشکلات درپیش تھیں، تاہم سیلابی پانی کے باوجود علامہ ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ پہنچ کر مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسینؑ کی کثیر تعداد موجود تھی۔