مشرق وسطی

شام میں داعش کا سرغنہ فوجی آپریشن میں ہلاک

شیعہ نیوز: شامی سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درعا علاقے میں کوئیک رسپانس فورس نے معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد محمد الیاد عبدالرزاق عرف ابوقاسم العقرابوی مارا گیا جو درعا میں داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے خفیہ ٹھکانے سے بہت سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس دہشت گرد نے گزشتہ ماہ ہونی والی بہت سی دہشت گردانہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جن میں شامی فوج کی ایک یونٹ پر حملہ اور ایک پولیس پر حملے کے بعد اس کے عملے کے کئی افرد کو اغوا کے بعد قتل کرنے جیسی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button