روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، کی ایف دھماکوں سے لرز اٹھا
شیعہ نیوز:روئٹرزنیوزایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے: عینی شاہدین کے مطابق کی ایف میں ایک بار پھر ہوائی حملے کے سائرن بج رہے ہیں اور دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یوکرینی دارالحکومت کی ایف کے میئر ویٹالی کلیچکو نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکز میں شوچنکو کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں۔ یوکرین کے سوشل میڈیا پر اس حملے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔ کی ایف کے میئر کے مطابق اس حملے سے چند عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ کی ایف کے ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق ایک دھماکہ اس شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن کے پاس ہوا ہے۔
یوکرین کے صدر کے دفتر کے ترجمان آندرے یرماک نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میں کامی کازا ڈرون کے حملے ہوئے ہیں اور اس ملک کو فضائی دفاع کے مزید نظاموں کی ضرورت ہے۔
یوکرینی مقامی ذرائع ابلاغ یوکرین کے مرکز میں واقع شہر دنیپیرو پٹروفسک میں بجلی کی تنصیبات اور عمارتوں پر میزائل حملوں کی خبر بھی دی ہے۔
ٹی ایس این نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا کہ یوکرین کی نیشنل انرجی کمپنی کی دفتر سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں اور دور سے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ حملے کریمیا پل پر یوکرین کے حملے کے دو دن بعد شروع ہوئے تھے جس میں پل کا ایک حصہ گرگیا تھا اور روس کا کریمیا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
روسی حملوں میں کی ایف، ادڈیسا، وینٹسا، تھرنوپول، خملینسکی، دنپروپٹروفسک، ژیٹومیر کے علاقے میزائل حملوں کی زد میں آئے تھے۔
کل یوکرین کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ روس نے سپرسونک کینزال میزائلوں سے کی ایف اوریوکرین کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔