دنیا

امریکی شہریوں کا اسرائیل کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: امریکا میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 38 فی صد امریکی اسرائیل کو جنگی مجرم، نسل پرستی کا مرتکب اور اپارتھائیڈ میں ملوث قرار دیتے ہوئے اس کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 38 اعشاریہ ایک فی صد امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے ادارے ‘بتسلیم’ کے فراہم کردہ اعدادو شمار میں بھی اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح 38 فی صد امریکیوں نے اسرائیل کو دی جانےوالی امداد روکنے کا مطالبہ کیا۔ 28 اعشاریہ 9 فی صد نے دیگر آپشنز کے استعمال پر زور دیا ہے۔

امریکا میں "IRemp” نامی ادارے کی طرف سے کیے گئے سروے میں حصہ لینے والے امریکیوں میں 43 اعشاریہ 4 فی صد شمال مشرقی ریاستوں ، 39 اعشاریہ 1 فی صد مغربی اور وسطی ریاستوں کے شہریوں سے رائے لی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close