پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں ظالم کے آگے سر نہ جھکانے کا درس حضرت امام حسین ع نےدیا،عمران خان

شیعہ نیوز: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آج صبح پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف قیام کیا اور کوفہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام حق پر ہیں لیکن یزید کے ظلم و ستم اور خوف کی وجہ سے انہوں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آخر تک وہ پچھتائے اور ظلم و ستم کی چکی میں پستے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح ظلم و خوف کے بت کو پاش پاش کرنا ہے اور اگر ہم نے یہ کام کیا تو پھر ہم امریکہ کی غلامی سے آزاد ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی اس تحریک میں آپ سب کو شامل ہونا ہے۔چند روز قبل عمران خان نے شیخوپورہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو‏ئے کہا تھا کہ حضرت امام علی (ع) نے فرمایا تھا کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم اور امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور ہم امریکی غلاموں کے خلاف ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ کون ہوتا ہے کہ ہمیں ڈکٹیشن دے ہم امریکی ڈکٹیشن میں آنے والے نہیں، اس لئے اب امریکہ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اب پاکستان بدل چکا ہے اور پاکستانی عوام امریکہ کے غلام نہیں ہیں بلکہ اب ہم صرف اور صرف اپنے ملک اور عوام کے مفادات کو مد نظر رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button