لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کا دماغ درست ہو جائیگا، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز:متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم بے حس حکمرانوں کا ضمیر جگانے کیلئے حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہو کر آواز حق بلند کرے، حکمرانوں سے نجات کیلئے اب آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء لانگ مارچ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ قومی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا۔ آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل رانا ثنااللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ذہنی مریض کبھی دھمکیاں اور کبھی مذاکرات کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ میں ملوث حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ استحکام وطن کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا حقیقی آزادی کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں۔ ارشد شریف کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کا دماغ درست ہو جائیگا۔ امپورٹڈ حکومت سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔