پاکستانی شیعہ خبریں

جھنگ، گڑھ مہاراجہ میں علامہ شبیر حسن میثمی کی آمد پر پرشکوہ استقبال

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں وفد کے ہمراہ آمد پر انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ علمائے کرام اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان کی جانب سے وفد کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے بلند کیے گئے۔ واضح رہے کہ علامہ شبیر حسن میثمی نے گڑھ مہاراجہ میں مدرسۃ القائم کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے شریک وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض علی مطھری شامل تھے۔ اجتماع میں علماء کرام، علاقائی عمائدین و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button