Uncategorized

امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے اعلی روسی عہدیداروں سے خفیہ رابطے

شیعہ نیوز: روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی تازہ اشاعت میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جیک سالیوان نے یوکرین کے معاملے میں روسی صدر کے بعض معاونین سے خفیہ مذاکرات کیے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جیک سیلوان نے روسی صدر کے خارجہ پالیسی ایڈوائزر یوری یوشاکوف اور نیشنل سیکورٹی ایڈائزر نیکولائی پیتروشیف سے رابطے کیے ہیں ۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈاوائزر کے روسیوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا مقصد بحران یوکرین کے حل کے لیے سفارتی چینلوں کو کھلا رکھنا بتایا گیا ہے۔
یہ دعوی ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ جنگ یوکرین کے بہانے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے جمعے کے روز کیف میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button