مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آپریشن ’’سیف القدس‘‘ صیہونی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسمعٰیل ھنیہ نے کہا ہےکہ گزشتہ سال سے شروع ہونے والا آپریشن سیف القدس ابھی تک جاری ہے۔

انہوں نےکہا کہ آپریشن سیف القدس ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ اسمعٰیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کی مقاومتی فورسز کے توسط سے شروع ہونے والا آپریشن، فلسطینی سرزمین سے صیہونی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قابض حکومت کے تمام گروہ اور پارٹیاں سخت گیر، ظالم اور جارح ہیں۔ اس لئے امن اور استحکام کے وہم کو اپنے ذہنوں سے نکال باہر کرنا چاہیئے، کیونکہ یہ حکومت صرف تلوار اور بندوق کی زبان سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بیت المقدس کو اسی طریقے سے نشانہ بنایا جاتا رہے گا، فلسطینی گروہ موجودہ اسٹریٹجی کو ترجیح دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کرتے رہیں گے، ویسے بھی قدس تمام فلسطینیوں کے درمیان نقطہ اتحاد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مزاحمت فلسطینی قوم کا جائز حق ہے، ترجمان حماس

اسمعٰیل ھنیہ نے تمام عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قدس کو اپنا مرکز بناتے ہوئے آپس میں اتحاد برقرار کریں۔ انہوں نے اسلامی اور فلسطینی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے قدس اور اپنے حق کی واپسی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی عاجزی، سازش اور سمجھوتے کی ضرورت نہیں، فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا پورا حق حاصل ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے خاندانوں کو جیلوں سے آزاد کروائیں، غزہ کا محاصرہ ختم کروائیں اور غاصبوں کے خلاف خصوصی طور پر مغربی کنارے میں مزاحمت جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button