پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس بعنوان ’’غزہ داستانِ مظلومیت و اقتدار‘‘

شیعہ نیوز: شہر قائد میں اہلیان رضویہ سوسائٹی فیز1 کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا ناظم آباد میں عظیم الشان حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس بعنوان ’’غزہ داستانِ مظلومیت و اقتدار‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے معروف ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا، جبکہ شجاع رضوی، علی دیپ رضوی، شاہد علی بلتستانی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ کانفرنس میں خواتین و بچوں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران اسکول کے طلباء و طالبات نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی و اسرائیل مظالم سے متعلق خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کے دوران پنڈال میں شہدائے مقاومت اسلامی کی تصاویر و غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی منظر کشی بھی کی گئی تھی، جبکہ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے شہداء کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ریسرچ اسکالر آغا علی نقی ہاشمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے مطابق یہودی انبیاء کرام، اولیاء خدا و بے گناہوں کے قاتل اور آسمانی کتابوں میں من تحریف کرنے والے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ قرآن کریم کو دشمن شناسی و یہود شناسی کی نگاہ سے ضرور پڑھیں، تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ کون دنیا میں فساد پھیلاتا ہے، دنیا میں طاقتور ہونے کے چکر میں مسلمان کو مسلمان سے لڑواتا ہے، عیسائی کو مسلمان سے لڑواتا ہے، تاصرف ادیان بلکہ اقوام کی آپس میں جنگیں کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فحاشی، خاندانی نظام کی تباہی، خراب اقتصادی صورتحال و دیگر ان جیسے مسائل کی صورت میں جو نرم جنگ جاری رہی ہے، ان سب کے پیچھے  بھی صہیونی یہودی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونیت نے سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان سے اللہ پر بھروسہ و توکل کو اٹھا لیا تھا، لیکن اہل غزہ و اہل فلسطین اور مظلوم یمنیوں کے صہیونی اسرائیل کے خلاف قیام کے سبب مسلمانوں کے درمیان اللہ پر بھروسہ و توکل دوبارہ زندہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

آغا علی نقی ہاشمی نے کہا کہ فلسطین، لبنان، یمن، عراق کی بیداری کے بعد عالم اسلام تیزی سے بیدار ہو رہا ہے، اسرائیل کی عمر اب دس سے سال سے زیادہ نہیں ہے، اللہ مظلوموں کی غیبی مدد کرتا ہے، ان شاء اللہ ہم سب جلد صہیونی اسرائیل کے زوال کو دیکھیں گے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنی مرضی کے مشرق وسطیٰ کے قیام کی سازش ناکام ہو چکی ہے، امریکا، عراق، افغانستان، یمن، لبنان میں ناکام ہو چکا ہے، داعش کے ذریعے عالم اسلام پر امریکی قبضے کی سازش بھی ناکام ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بدترین جارحیت کے شکار مظلوم یمنیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ امریکا و برطانیہ کے خلاف قیام کر رکھا ہے، ہمیں بھی تحریک آزادی فلسطین سے متعلق اپنی استعداد کے مطابق ہر ممکن ذمہ داری انجام دینا چاہیئے، ہمیں خاموش نہیں رہنا ہے، آنکھیں بند نہیں رکھنی ہیں۔

ڈاکٹر صابر ابومریم نے تحریک آزادی فلسطین کو مضبوط بنانے اور عالم اسلام کو امریکا کے تسلط سے بچانے کیلئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلامی مقاومت کا بلاک انتہائی طاقتور و خودمختار بن چکا ہے، انہیں اپنی ذمی داری کی انجام دہی کیلئے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ وہ آگاہ ہیں کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے لبنان، عراق، شام، یمن میں کیا کرنا ہے، امریکی برطانوی اسرائیل بلاک کو کیسے نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت بلاک کی تشکیل شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کئی کارناموں میں سے ایک کارنامہ ہے، آج شہید قاسم سلیمانی کی الٰہی جدوجہد کی بدولت تحریک آزادی فلسطین ناقابل شکست اور اسرائیل تیزی سے زوال پریز ہے۔ کانفرنس کے آخر میں امامیہ اسکاؤٹس نے مارچ کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کو سلامی پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر یکجہتی فلسطین کارڈ نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button