کالعدم سپاہ صحابہ اور ٹی ایل پی کے شرپسندوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ و ٹی ایل پی کے شرپسندوں نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ پولیس موبائل وی کو آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں ایک مذہبی واقعے کے خلاف ہونے والےاحتجاج کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر ٹی ایل پی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں نے بلوے میں تبدیل کردیااور ماضی کی طرح شرپسندی سے باز نہ آئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان کو اخلاقیات کا درس دینے والے مولانا ڈیزل کے مدرسےمیں ڈسکو کی ویڈیو لیک
شرپسندوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایس اچ او سمیت کانسٹیبل کو زخمی کردیا ، اس کے بعد مظاہرین کے درمیان شامل ہو کر پولیس وین کو آگ لگادی۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کروارہے ہیں لیکن امریکی ڈالروں اور سعودی ریالوں پر پلنے والے ان شرپسندوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آرہی اور وہ لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکا کر اپنے نوکری حلال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔