Uncategorizedپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یمن اپنی سمندری حدود کی حفاظت کر رہا ہے جو کہ اسکا بنیادی حق ہے، ظفر عباس شمسی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ یمن تقریباً نو سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک یمن کو عالمی سامراج نے نشانہ بنا رکھا ہے۔ فلسطین میں غاصب اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے سامراجی قوتوں نے جب دیکھا کہ ہم کو شکست ہو رہی ہے تو ایک اور مسلمان ملک یمن پر جارحانہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن تقریباً 9 سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ اس وقت یمن اپنی سمندری حدود کی حفاظت کر رہا ہے جو کہ اس کا بنیادی حق ہے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امریکا اور غاصب اسرائیل یمن پر اس بنا پر حملے کر رہے ہیں کہ وہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت کیوں کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button