اہم پاکستانی خبریں

اہلسنت رہنماوں کی صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف مقدمے کی مذمت

شیعہ نیوز:جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری، جماعت اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری، ویمن اسلامک مشن انٹرنیشنل کی سربراہ کنیز فاطمہ قادری، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین، سیکریڑی جنرل راجہ منصور اقبال، عوامی یوتھ موومنٹ کے چیئرمین چودھری علی رضا نت نے متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پر قائم کیے گئے مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک دین دار اور علمی و روحانی گھرانے کے چشم و چراغ صاحبزادہ حامد رضا سے امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماوں نے کہا چیف جسٹس صاحبزادہ حامد رضا کے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کریں۔ اہلسنت کی اسلام اور پاکستان سے وفاداری کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ حکومت ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے۔ حکومتی سازش کے تحت صاحبزادہ حامد رضا کو پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا آزمائش میں سرخرو ہوں گے۔ ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں حب الوطنی کی سزا مقدمات کی صورت میں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔صاحبزادہ حامد رضا گزشتہ دس سال سے طالبان کے خود ساختہ اسلام کیخلاف حقیقی اسلام کا تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا چیف جسٹس جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کا نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button