
بلاول بھٹو کی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نےکہا ہے کہ پاک فوج کے شھداء قوم کے ہیرو ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی کے ہتھکنڈے اب ناکام ہونگے۔
زرئع مے مطابق بلاول ہاؤس سے جاری ہونے والے اپنی ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کے نتیجے میں شھید ہونے والے فوجی جوانوں بلند درجات کیلئے دعا کی اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی کے ہتھکنڈے اب ناکام ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کا نوٹس لے۔