استغفراللہ،کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے شرم و حیا کی تمام حدیں پار کردیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے انگریزی کے ہونے والے امتحان میں شرم و حیا کی تمام حدیں پار کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بے راہ روی و غیر اخلاقی حرکات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور تعلیمی ادارے بھی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھاتے نظر نہیں آتے تاہم اسلام آباد میں قائم کامسیٹس یونیورسٹی نے شرم و حیا کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان دشمن متعصب وفاقی وزیر مذہبی امور کو عہدے سے ہٹایا جائے
انگریزی کے امتحان میں کامسیٹیس یونیورسٹی نے ایک نہایت بے ہودہ اور غیر اخلاقی پرچہ بنایا جس میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ شرم و حیا اور خاندانی اقدار کا بھی تماشا بنایا گیا ہے۔
پورے پاکستان میں اس پرچے کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ٹوئیٹر پر #COMSATS ٹرینڈ کررہا ہے جہاں یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔