پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان دشمن متعصب وفاقی وزیر مذہبی امور کو عہدے سے ہٹایا جائے

مفتی عبدالشکور کی دہشت گرد کالعدم گروہ کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان دشمن اور متعصب سوچ کے حامل وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو عہدے سے ہٹایا جائے۔اس بات کا مطالبہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کے کیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نےجمعیت علماء اسلام فضل الرحمان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی دہشت گرد کالعدم گروہ کی سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے متعصب شخص کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ عالمی ترانہ سلام فرماندہ اور شہید قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ

انہوں نے کہا کہ مفتی عبد الشکور  نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے تکفیری بانی کے شیطانی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرکے آئین اور اسلام سے انحراف کیا اور مقدس ناموں کی آڑ میں متنازعہ بل کو منظور کروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ خارجی اور ناصبی نظریات کی سرپرستی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کے اداروں کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ وزیر مذہبی امور کالعدم تنظیم کی سرپرستی کرکے ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت پھر لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یاد ہوگا کہ شیطانی کھیل کھیلنے والے اس گروہ نے 90ء کی دہائی میں اس ملک کے ساتھ کیا کچھ کیا تھا۔ کتنی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور آج تک ملک میں دہشت گردی جاری ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات سے ریاستی اداروں نے سبق نہیں سیکھا کہ دہشتگرد اسی خارجی اور ناصبی گروہ کے نظریاتی ساتھی ہیں۔ کیا ملک کے ریاستی اداروں کے سمجھنے کیلئے کافی نہیں کہ اس دہشتگردی کے پیچھے اس یزیدی گروہ کا کتنا کردار ہے۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ ہم کانگریسی ملاوں اور یزیدی گروہ کی سازشوں سے آگاہ ہیں، لیکن واضح رہے کہ ہم سر کٹانا جانتے ہیں، سر جھکا نہیں سکتے، قائداعظم کو کافر اعظم قرار دینے والوں کی اولادوں کا شیطانی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button