دنیا

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کسی اور ملک منتقل کیا جائے: روس کی تجویز

شیعہ نیوز:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہ جو اس وقت نیویارک میں موجود ہیں، سلامتی کونسل کے غیررسمی اجلاس کی سائیڈ لائن پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی اچھا ہو گا اگر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو نیویارک سے کسی اور جگہ منتقل کر دیا جائے۔

اسی سلسلے میں کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو کسی اور ملک منتقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے امریکہ کی جانب سے مختلف ملکوں کے سفارتی وفود اور میڈیا ٹیموں کو ویزوں کے اجرا میں مشکلات کھڑی کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے میزبان کی حیثیت سے امریکہ کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں مشکلات کھڑی کیے جانے کے مسئلے میں روس اکیلا نہیں ہے۔ دوسرے ملکوں کو بھی ویزوں کے اجرا میں ایسی مشکلات کا سامنا ہے اور انھیں بھی امریکہ سے ایسی ہی شکایات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button