دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان مسائل حل کریں، افغانستان پر ملبہ نہ ڈالیں: طالبان ترجمان

افغانستان کی طالبان حکومت نے چترال میں پاکستانی فوج پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کی ہے.

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنے مسائل خود حل کریں، افغانستان پر ملبہ نہ ڈالا جائے ۔

ذبیح اللہ مجاہد نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ ٹی ٹی پی نے چترال میں سرحدی علاقے پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنے ہمسایہ اور دیگر ملکوں کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button