مشرق وسطی

جیش الظلم کے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے اہم انکشافات

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے دہشتگردوں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اس صوبے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے منصوبے پر عمل کرنے والے تھے۔

اس بیان کے مطابق جیش الظلم کے دہشتگرد اس صوبے میں بم دھماکے کرانے اور عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جیش الظلم کے دہشتگرد گورنر ہاوس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ امام جمعہ کے دفتر پر دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔

جیش الظلم کے دہشتگردوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ انہوں نے دہشتگردانہ کارروائی سے پہلے ان جگہوں کی شناسائی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button