
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
جنت البقیع کی فوری تعمیر سعودی حکومت کی ذمہ داری ہے، ناصر شیرازی
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے دلخراش واقعے اور اہانت مزارات اہلیبیت علیھم السلام و صحابہ کرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 شوال تاریخ اسلام کا وہ غمزدہ دن ہے، جس دن آل سعود نے جنت البقیع کے قبرستان کو منہدم کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا۔ جنت البقیع میں صرف اہلبیت نہیں بلکہ ازواج رسول اور صحابہ کرام کے مزارات بھی ہیں۔ جنت البقیع کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ ہمارے دل جنت البقیع اور اہلبیت کے مقدس مقامات کے ساتھ جڑے ہیں۔ مقدس مقامات اور تعمیر روضہ جات سعودی حکومت کی ذمہ داری ہے۔