اہم پاکستانی خبریں

کشمیر پر پاکستان کا اصولی مؤقف شنگھائی تنظیم رکن ممالک کے سامنے رکھا، بلاول

شیعہ نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف رکن ممالک کے سامنے رکھا، پاکستان کی کشمیر سے متعلق اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارت میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے بتایا کہ بھارت کی سرزمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، بھارتی عوام میں کشمیر سے متعلق یکطرفہ بیانیہ چل رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بی جے پی آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی، بھارت کی تنقید کے پیچھے ان کا اپنا عدم اعتماد کا حساس ہے،

’بی جے پی کسی مسلمان کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی بنتے ہیں، حیرانگی ہوئی بی جے پی کسی مسلمان کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی، پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

انہوں کا کہنا تھا کہ جس سے بھی ملاقات ہوئی اس نے سی پیک منصوبے کی تعریف کی، بھارت کے سوا ایس سی او کارکن ہر سی پیک کی تعریف کرتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے پہنچانا ہے۔

’دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی بحالی نہیں تھا‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کی بحالی نہیں تھا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔

’ایک بھارتی سیاسی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگائی‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بھارتی سیاسی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگائی، سر کی قیمت لگانے والے دہشت گر تنظیم ہوتی ہیں یا سیاسی جماعتیں؟ کسی اور ملک میں وزیر خارجہ کے سر کی قیمت لگائی جاتی تو ٹرائل ہوتا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button