اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران میں برطانوی خفیہ ایجنسی MI-6 کی ایجنٹ پاکستان میں سفیر تعینات

شیعہ نیوز:جمہوری اسلامی ایران سے بےدخلMI-6کی ایجنٹ و برطانوی خاتون سفارتکارکو پاکستان میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے ۔ ایران سے نکالی جانے والی جین میریٹ نامی اعلیٰ سفارت کارخاتون اور MI-6کی اہم خفیہ جاسوس جو برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سفیر متعین کردیا گیا ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق جمہوری اسلامی ایران میں داخلی شورش، بغاوت اور فتنہ وفساد میں سرگرم برطانوی سفارت خانے کی اعلیٰ سفارت کار خاتون اور برطانوی خفیہ ادارے MI-6کے لئے جاسوسی کے امور پر معمور اہم رکن جین میریٹ عرف شارلوت جسے حکومت اسلامی نے ایران بدر کردیا تھا اسے اب پاکستان میں سفارتی فرائض کی انجام دہی کے نام پر متعین کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ادوار حکومت میں ایران میں مخملی انقلابات کے نام پر پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں جمہوری اسلامی کی حکومت اور نظام ولایت فقیہ کے خلاف سازشوں میں برطانوی خفیہ ادارے MI-6 اور نشتریاتی ادارے BBC کے براہ راست ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے بعد ایرانی حکومت نے ناصرف BBC کے دفاتر بند کرکے اس کے تمام عملے کو ایران سے بے دخل کردیا تھا بلکہ اس نام نہاد خاتون سفارتکار اور اصلی جاسوس جین میریٹ کو ایران بدر کردیا تھا۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی عوام میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے کہ جو عورت ہمارے پڑوس میں اتنا فتنہ اور فساد برپا کرکے آئی ہو وہ پہلے سے بحرانوں میں گھرے ہمارے وطن پاکستان کا کیا حال کرے گی۔ واضح رہے کہ ایران سے باہردیگر مسلم ممالک میںMI-6شیعہ سنی فسادات کروانے میں مہارت رکھتی ہے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button