
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بھمبروٹ سیداں مری میں آئی ایس او کی مرکزی ممبران ورکشاپ میں علما کی شرکت اور دروس کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام بھمروٹ سیداں مری میں مرکزی افکارِ شہید حسینی برائے ممبران ورکشاپ جاری ہے۔ آئی ایس او پاکستان اور ادارہ المہدی ع برائے تربیت کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی ورکشاپ کے دوران نماز باجماعت سمیت اجتماعی عبادات اور اسٹڈی سرکلز منعقد ہو رہے ہیں۔ لیکچرز کے لیے حوزہ علمیہ قم اور پاکستان کے مختلف مدارس سے علمائے کرام ورکشاپ میں موجود ہیں اور مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بزرگ علما بھی مختلف اوقات میں تشریف لاتے ہیں اور ورکشاپ میں شریک امامیہ طلبہ ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔