پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار عیدگاہ دھماکے کو 6 سال بیت گئے، 23 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار سانحہ عیدگاہ مارکیٹ کو 6 سال مکمل ہوگئے۔ سعودی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کے خودکش دھماکے سے 23 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاراچنار عیدگاہ مارکیٹ میں کباڑی کا روپ دھار کر کالعدم سپاہ صحابہ کے خود کش حملہ آور نے بم دھماکہ کیا۔ جسکے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ فضل عباس قمی کی جبری گمشدگی، شیعہ علماء کونسل کا حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم

اہلسنت عیدگاہ کے قریب کباڑ کے عارضی بازار میں مبینہ طور پر صدہ سے آئے ایک کرولا گاڑی میں تین افراد نے جوتوں کا کباڑ لاکر سٹال لگایا تھا۔ کم ریٹ پر نیلام کی بولی لگا کر لوگوں کا ہجوم جب لگ گیا تو ایک زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ40سے زائدزخمی ہوگئے تھے۔

پاراچنار سانحے کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔پاراچنار سمیت دیگر سانحات کے ملزمان آج تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button