پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلمانوں کو فکر حسینی اور بیداری کے پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ اور علمدار کربلاء حضرت عباس علیہ السلام کربلاء کے میدان میں جرأت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی اور یہ بات واضح کردی کہ جب تک مسلمان بیدار نہ ہوں تو ذلت و رسوائی نے نجات نہیں ملتی۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو فکر حسینی اور بیداری کے پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا اور سامراجی قوتوں کے خلاف ڈٹ کر بات کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی پیغام رسول اکرمؐ، حضرت علیؑ اور امام حسینؑ کا ہے کہ ہم یکجا ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں کیونکہ آج بھی دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام اور مقدسات کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے، اسلامی دنیا ترقی و کامرانی کیلئے اسی در سے وابستگی اختیار کرے اور محمدؐ و آل محمدؑ کے پیروکار ہونے کا ثبوت دے، اس سلسلے میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی اور سید حسن نصر اللہ کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button