پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقات

ڈی جی نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج یقینا ایک بڑا چیلنج جس کے طویل المیعاد بنیادوں پر سب مل کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے

شیعہ نیوز : قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم  نے ڈی جی گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کواردو سترانگلونگما، کتپناہ، برگے، بسینگو، سیرمک حیدرآباد گلگت اور دیگر مقامات پر جاری سیلابی تباہ کاریوں کی بحالی اور ریسکیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکردو شہر میں متعدد مقامات پر سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے ہیں لیکن ان کی تاحال بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کواردو سترانگلونگما اور کتپناہ کے عوام در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن حفاظتی بند کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اسی طرح برگے کے متاثرین کی بھی بحالی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بہت جلد اس کی دہشت گردانہ جارحیت کا محکم جواب ملے گا، عبدالرحیم موسوی

ڈی جی نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج یقینا ایک بڑا چیلنج جس کے طویل المیعاد بنیادوں پر سب مل کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ جی بی ڈی ایم اے اپنی محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے انکی بحالی کے لیے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کو سکردو کے سیلابی علاقوں اور دریائی کٹاو کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button