پاک ایران تعلقات میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے، صدر مملکت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تہران میں نئے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے ساتھ الوداعی ملاقات میں پاک ایران تعلقات دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور ہمہ جانبہ باہمی تعاون کو گہرا کرنے ہر تاکید کی ہے۔
ایرانی وزير خارجہ کے اسلام آباد کے دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں صدر مملکت نے تاکید کی کہ ایران ایک برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو، جن کی گہری تاریخی، ثقافتی و مذہبی جڑیں ہیں، قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ
دوسری جانب تہران میں اسلام آباد کے نئے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان و ایران کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ابھرتی ہوئی جغرافیائی ،سیاسی پیشرفت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو، ان کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، نئے افق تک پہنچانے میں پرعزم ہیں۔
مدثر ٹیپو اپنا سفارتی مشن شروع کرنے کے لئے آئندہ ماہ تہران پہنچیں گے۔