آرٹس کونسل میں سالانہ نیاز حلیم بیاد امام حسینؑ کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نواسہ رسولؐ کی یاد میں سید الشہداء امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں نیازِ امام حسینؑ (دعوت حلیم) کا پرتقدس اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں کیا۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور گورننگ باڈی کے اراکین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ نیاز امام حسینؑ (دعوتِ حلیم) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، حافظ نعیم، ظفر عباس، حیدر عباس رضوی، احمد چنائے، سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ، مظہر عباس، اخلاق احمد، کامیڈین علی حسن، کاشف، رؤف لالہ سمیت مختلف اداکاروں، فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ یوم شہادت امام حسینؑ کے نام سے منسوب یہ نیاز ہے، اللہ پاک ہمیں سیرت امام حسینؑ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ قائدین نے متنازعہ تحفظ دشمنان اہل بیت بل کو مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں سندھ بھرسے آئی ٹی کورس فری کروائے جا رہے ہیں، ایک لاکھ خاندانوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کے علاوہ راشن ڈرائیو سے ایک لاکھ گھروں تک راشن پہنچے گا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر سال ممبران اور ان کی فیملی کے نیاز امام حسینؑ کا اہتمام کرتے ہیں، یہ ایک کنبہ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔