متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے متنازعہ فوجداری بل 2023 کی سینٹ سے منظوری کے بعد علماء و ذاکرین عظام، قانون دانوں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور ملی تنظیموں و ماتمی دستوں کے نمائندوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے، اور ان کے بقول عنقریب مشترکہ قومی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واضح کیا کہ عجلت میں تمام مکاتب فکر کی رائے لیے بغیر اس بل کی منظوری گھناﺅنا اور غیر جمہوری طرز عمل اور عوام کے بنیادی، مذہبی اور شہری حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا اس متنازعہ قانون کے نفاذ سے ملک کی معتدل اور پُرامن مذہبی فضاء کو خراب کرکے عوام کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوشش کی جا رہی جو قابل مذمت ہے۔ انہوں کہا کہ اس اہم قومی مسئلے پر علماء و ذاکرین کرام، قانون دانوں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ، عمائدین ملت، ملی تنظیموں اور ماتمی دستوں کے نمائندوں سے مشاورت تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس ضمن میں اقدام کا اعلان کیا جائے گا۔