پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازعہ بل سے ثابت ہوتا ہے کہ مذہبی حقوق پر شب خون مارا جا رہا ہے: ایس ایم نقی

شیعہ نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی نے ایوان بالا سے فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء کی منظوری کو وحدت امت و مذہبی ہم آہنگی سے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اس متنازعہ بل کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ اپنے بیان میں معروف شیعہ رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ناقص اکثریت کے باوجود بل کی منظوری کے بعد ایوان بالا سے اس بل کی منظوری قابل مذمت ہے، اس متنازعہ بل کی منظوری سے پاکستان میں امت مسلمہ کے مابین موجود ملکیتی اور وحدت کو نقصان اور تکفیری ٹولے کے مزموم عزائم کو فائدہ پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی اس بل کی منظوری کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اب بھی ہم اس بل کے خلاف ہر فورم پر آواز احتجاج بلند کرتے رہیں گے، اس متنازعہ بل کی منظوری سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ عوام کے مذہبی حقوق پر شب خون مارا جارہا ہے، ہم اپنے علماء کے پیچھے کھڑے ہیں اور پاکستان میں ہر اس اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے جس سے امت مسلمہ کے درمیان اختلافات کو ہوا ملے اور ملک عزیز کا امن و امان چند شرپسندوں کی خواہشات کی بھینٹ چڑھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button