اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
چہلم امام حسینؑ، محکمہ تعلیم سندھ کا نجی اور سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر جمعرات 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ سندھ کی نگراں حکومت نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 7 ستمبر کو نجی اور سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا، تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹرننگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔