سامراج بوکھلاہٹ کا شکار، فلسطین میں نسل کشی جاری، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ فلسطین میں نسل کشی جاری ہے اور دنیا میں اس نسل کشی کیخلاف بھرپور مظاہروں کا اثرسامراج پر پڑا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کا سرخیل اورپاکستان کے عوام 1940ء کی قرارداد کے حقیقی وارث ہیں مگر قابل اثر مطالبوں پر مبنی ایسا پرامن مظاہرہ نہیں دیکھنے کو ملا کہ جو اثر انداز ہوتا، ضرورت اس امر کی ہے کہ سامراج سے سفارتی تعلقات توڑنے کے پر اثر مطالبے کیساتھ بھرپور عوامی نمائندہ و ملک گیر احتجاج ہوتو ضروراس سے غزہ کی جنگ تھمے گی ،سامراج اسرائیل کے تحفظ کیلئے اس بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی قوانین اور روایات کو روند چکاہے،لہٰذ ضرورت اس امر کی ہے پاکستان کے عوام گروہی و سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرسامراج سے سفارتی تعلقات کی قطع تعلقی سمیت ایسے پراثر مطالبات کیساتھ بھرپور مگر پرامن ملک گیر احتجاج ریکارڈ کرائیں جو نہ صرف موثر ہوگا بلکہ اس سے غزہ پر جاری ظلم کی تاریک رات بھی تھمنے کی قوی امید ہوگی۔