
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد نے جنوبی پنجاب کے دورے کا آغازکردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد جنوبی پنجاب کے دورے کے آغاز پر رحیم یار خان پہنچ گیا۔
ایس یو سی کے وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں۔ رحیم یار خان پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ علمدار حسین نقوی، امام جمعہ و جماعت علامہ شیخ منظور حسین اور علامہ نجم الحسنین سمیت دیگر علما و زعمائے قوم نے قومی مرکز "حیدری ٹرسٹ” میں پرتپاک استقبال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور پولیس کی بڑی کاروائی، داعش خراسان کا اہم کمانڈر ہلاک
علماء نے رحیم یار خان کے قومی اور ملی مسائل پر گفتگو کی۔ وفد نے مسائل سنے اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں مسائل اور عوامی خدمات کے سلسلے کو بطریق احسن انجام دینے کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد وفد ملتان روانہ ہوگیا، وفد کے شرکاء ملتان میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد یہ وفد جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرے گا۔